ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگلاتی زمین کے قانونی حقوق کی درخواستوں کادوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے جاری کیے نئے رہنما اصول

جنگلاتی زمین کے قانونی حقوق کی درخواستوں کادوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے جاری کیے نئے رہنما اصول

Sun, 05 May 2019 12:39:09    S.O. News Service

بنگلورو5/مئی (ایس او نیوز) جنگلاتی زمین کے قانونی حقوق کے لئے2.14لاکھ جنگل واسیوں کی طرف سے دی گئی درخواستیں جو نامنظور کی گئی تھیں، اس کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے نئے رہنمااصولوں کے تحت ان درخواستوں کاازسر جائز ہ لینے کے احکام جاری کیے ہیں۔اس سے جنگلاتی زمین سے بے دخل کیے جانے کے خوف قبضہ داروں کو تھوڑی سی راحت ملی ہے۔

    سرکاری حکم نامے کے مطابق نامنظور کی گئی درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا کام 30جون تک کیا جائے گا۔خیال رہے کہ زراعتی اور رہائشی مقاصد کے لئے قبضہ کی گئی زمین کے قانونی حقوق کے لئے2.84درخواستیں دی گئی تھیں، جن میں سے 2.14درخواستیں نامنظور کی گئی تھیں۔اس پس منظر میں جنگلاتی زمین کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی کمیٹی کے ریاستی صدر رویندرا نائک نے کہا کہ جنگلاتی حقوق قانون کے تحت لاکھوں جنگل واسیوں کی درخواستیں نامنظور کی گئی تھیں۔ اب حکومت نے ان درخواستوں کا دوبارہ معائنہ کرنے کے جو احکام دئے ہیں اس سے جنگل واسیوں کو انصاف ملنے کی امید ہے۔ ہوراٹا سمیتی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

    چونکہ سپریم کورٹ میں ایک غیر سرکاری ادارے کی طرف سے رِٹ داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جن جنگل واسیوں کی درخواستیں نامنظور کی گئی ہیں انہیں ان زمینوں سے بے دخل کردیا جائے۔ اور اس رٹ پر سپریم کورٹ میں 24جون کو سماعت ہونے والی ہے جس کے دوران ریاستی چیف سیکریٹری کو اپنا حلف نامہ داخل کرنا ہوگا، اس لئے جنگلاتی زمینوں کی درخواستوں پر غور کرنے والی کمیٹیوں کودوبارہ معائنہ کرنے کے لئے 30جون تک کی حد مقرر کی گئی ہے۔


Share: